اے حمید (مصنف)
اے حمید (مصنف) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 دسمبر 1924ء امرتسر |
وفات | 29 اپریل 2011ء (87 سال)[1][2] لاہور |
وجہ وفات | امراض قلب |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | ناول نگار [3] |
کارہائے نمایاں | عینک والا جن |
تحریک | ترقی پسند تحریک |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
اے حمید (پیدائش: 22 دسمبر 1924ء- وفات: 29 اپریل 2011ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار اور ڈراما نویس تھے جو اپنے ڈرامے عینک والا جن کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔
سوانح
[ترمیم]ابتدائی حالات
[ترمیم]عبد الحمید 25 اگست 1928ء کو امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ امرتسر سے میٹرک کیا۔
حالات زندگی
[ترمیم]قیام پاکستان کے بعد پرائیویٹ طور پر ایف اے پاس کرکے ریڈیو پاکستان پراسسٹنٹ اسکرپٹ ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ کچھ عرصہ ریڈیو پاکستان میں ملازمت کے بعد وائس آف امریکہ سے وابستہ ہوئے۔
آخری ایام
[ترمیم]سانس کی تکلیف کی بنا پر اسپتال میں داخل کیے گئے۔ علاج کے ساتھ ساتھ تکلیف بڑھتی چلی گئی۔ آخری چند دنوں میں گفتگو نہیں کرسکتے تھے۔ ایسا کرنے کی کوشش میں آنکھیں ڈبڈبا جاتی تھیں۔ مسلسل کئی روز مصنوعی تنفس کی مشین پر رہے. پھر اس کے بعد معالجین نے گردن میں سوراخ کرکے سانس لینے کا بندوبست کیا۔ اسی حالت میں 29 اپریل 2011ء کو رات دو بجے جسم میں اچانک پانی بھرنا شروع ہو گیا۔ معالجین نے ان کی اہلیہ ریحانہ کو بلایا جو اس وقت اوپر کی منزل پر ایک کمرے میں مقیم تھیں۔ اے حمید نے اسی حالت میں نصف شب کو جان، جان آفریں کے حوالے کی۔
فن
[ترمیم]افسانہ نویسی اے حمید کا بے حد پسندیدہ اور مقبول صنف ادب ہے۔ ان کا پہلا افسانہ ‘منزل منزل‘ ادب لطیف میں 1948ء میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ منزل منزل بے حد مقبول ہوا۔ جو ان کی رومانوی افسانہ نگار کے طور پر پہچان بن گیا۔ افسانوں کے علاوہ ایک عرصہ سے اخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کی۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھے جو بے حد مقبول ہوئے۔ ان کی تصانیف میں اردو شعر کی داستان ، اردو نثر کی داستان اور مرزا غالب لاہور میں کے علاوہ متعدد ناول شامل بھی ہیں۔
رومانیت
[ترمیم]عبد الحمید عصر حاضر کے ترجمان، جذباتی اور رومانی، فطرت سے عشق کرنے والے افسانہ نگار ہیں۔ ایک خاص فضا، خاص ماحول اور خاص سیٹ اَپ میں ان کے بہت سے افسانے لکھے گئے ہیں۔ فطری حسن و دلکشی سے دلچسپی نے ان کی تحریروں میں نغمہ و شعر کی سی رنگین و روانی بھر دی جو پڑھنے والے کو پریوں کی دنیا میں لے جاتی ہے۔ کلیوں، پھولوں، تاروں، تتلیوں، چاند کی کرنوں اور چائے کی مسحور کن خوشبو لذیر اشتہا انگیز اشیائے خوردنی کا بہت روانی اور باریک بینی سے بیان ان کے فن کی جان ہے جس نے اسے انفرادیت بخشی ہے اور اسے ادبی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ بہت سے جگہوں پر وہ حد سے زیادہ ماضی پرست ہوجاتے ہیں۔ ماضی کے سنہرے دنوں میں کھو کر انھیں بہت یادکرتے ہیں۔ ماضی کی یاد میں نوحہ کناں نظر آتے ہیں۔
ماضی پرستی
[ترمیم]وہ اپنے قاری کو گریز اور فرار کی زندگی کی راہ پر لے جاتے ہیں جو حال سے چھپ کر ماضی میں پناہ لے لیتا ہے۔ وہ عملی زندگی کی سچی، ننگی، تلخ اور پتھریلی حقیقتوں سے منہ موڑ کر ماضی میں پناہ تلاش کرتے ہیں اور بار بار ماضی کے سپنوں میں، خیالوں میں اور یادوں میں کھوئے رہتے ہیں۔
کردار
[ترمیم]ان کے سارے کردار ہشاش بشاش، خوش لباس، خوش گفتار اور خوش خوراک ہوتے ہیں۔ وہ چھوٹے اور معمولی واقعہ سے کہانی بناتے ہیں۔ جزئیات اور کردار نگاری ٫میں حددرجہ کمال حاصل ہے۔
عبد الحمید کے افسانوں میں رومانی محبت اور جذباتی حدت آنسوؤں سے نم آلود ہے۔ اپنی تحریروں میں انھوں نے ایک عجیب نوع کی رومانی فضا تعمیر کی اور پھر عمر بھر اسی فضا کے رومانی دھندلکوں میں رہنا پسند کیا۔
انداز بیان
[ترمیم]معاشرتی حقیقت اور سماجی آگہی ان کے افسانوں کا قیمتی عنصر ہے۔ لیکن رومانیت اس کی زہر ناکی پر غالب آ جاتی ہے۔ ان کا انداز بیان اتنا سحر انگیز اور دلنشین ہوتا ہے کہ عام سی جگہ اور انسان بھی بہت جادوئی اور ماورائی حسن کا شاہکار نظر آنے لگتا ہے۔ اور انسان اس کی بیان کردہ فضا کے سحر میں گرفتار ہوتا چلا جاتا ہے۔
انفرادیت
[ترمیم]عبد الحمید کے افسانے جذبہ محبت اور فطرت کی خوبصورتی کو باہم ایک کرکے ماورائی فضا ترتیب دیتے ہیں۔ یہ خود سپردگی کے نشے میں سرشار اپنی نوع میں بہت معتبر ہیں۔ اور اس کے افسانوں کی سحر انگیز فضاؤں میں ادھوری ناکام محبتوں کی مدھر سریں اور رومانی یادیں بڑی ہی الگ اور منفرد ہیں۔ جو صرف اے حمید کی انفرادیت ہے۔
تصانیف
[ترمیم]- منزل منزل (افسانے)
- مِٹی کی مانالیزا (افسانے)
- کچھ یادیں کچھ آنسو (افسانے)
- خزاں کا گیت (افسانے)
- بارش اور خوشبو (کلیات افسانے)
- بارش اور بالکونی (افسانے)
زرد گلاب (افسانے)
- اردو شعر کی داستان
- اردو نثر کی داستان
- مرزا غالب لاہور میں
- دیکھو شہر لاہور
- یادوں کے گلاب
- گلستان ادب کی سنہری یادیں
- لاہور کی یادیں
- امرتسر کی یادیں (اس کتاب کو ہر لحاظ سے ان کی خودنوشت کہا جا سکتا ہے)
- لاہور میں منٹو کے آخری ایام (یاداشتیں)
- یادیں: نواں لاہور، پورانا لاہور (یاداشتیں)
- لاہور کی یادیں (تاثرات)
- ڈربے (ناول)
- اور چنار جلتے رہے (ناول)
- ویران گلی میں لڑکی (ناول)
- پھول گرتے ہیں (ناول)
- پیلا اُداس چاند (ناول)
- طوفان کی رات (ناول)
- پیپل والی گلی (ناول)
- بارش میں جُدائی (ناول)
- ناریل کا پھول (ناول)
- بہار کا آخری پھول (ناول)
- جاپان کی ڈمپل (ناول)
- ہم تو چلے رنگون (ناول)
- ویران جزیرے (ناول)
- سیاہ پھول (ناول)
- چائے والا (ناول)
- بادبان کھول دو (ناول)
- پھر بہار آئی (ناول)
- برف باری کی رات (ناول)
- بلیدان
- چاند چہرے (خاکے)
- ویران حویلی کا آسیب (ناول)
- اداس جنگل کی خوشبو(ناول)
- اہرام کے دیوتا (ناول)
- قصہ آخری درویش کا (طنزومزاح)
- امریکانو (سفرنامہ)
- داستان گو: اشفاق احمد (سوانح حیات)
- خیالی پلاؤ (خاکے .مضامین)
- جنوبہ ہند کے جنگلوں میں (ناول)
- بگولے
- بہرام
- شہکار
- پازیب
- گنگا کے پجاری ناگ
- تتلی
- کشمیر کے آتش فشاں (ناول)
- رنگوں سے فرار (ناول)
- ٹاپ سیکرٹ مشن (ناول)
- پہلی محبت کے آنسو (ناول)
- خفیہ مشن (ناول)
- دہشت گر جاسوس (ناول)
- جہنم کے پجاری (ناول)
- چمپا کلی (ناول)
- بت شکن مجاہد (ناول)
- ذوناش (ناول)
- سومنات کے بُت شکن (ناول)
- سرینگر کے شیردل کمانڈوز (ناول)
- لکشمی پور کی ناگن دُرگا (ناول)
- دہشت زدہ (ناول)
- آسیب زدہ تابوت (ناول)
- دلی کا پراسرار سادھو (ناول)
- گلستان ِادب کی سنہری یادیں
- زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں
- ڈھاکہ سے فرار (ناول)
- چاند جنگل اور لڑکی (ناول)
- داستان ِ غریب حمزہ
- جنگل روتے ہیں (ناول)
- آدم خور دیوی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://web.archive.org/web/20110604022751/http://www.bbcnewspakistan.com:80/a-hameed-a-well-known-writer-passed-away.html — سے آرکائیو اصل
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ خالق: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n81127443
بیرونی روابط
[ترمیم]- عبد الحمید کی بیماری کے دوران میں اور ان کی وفات کے روز راشد اشرف کے تحریر کردہ دو عدد مضامین یہاں پڑھے جا سکتے ہیں :
- 1924ء کی پیدائشیں
- 22 دسمبر کی پیدائشیں
- امرتسر میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 2011ء کی وفیات
- 29 اپریل کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- اردو ناول نگار
- امرتسر کی شخصیات
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- پاکستانی افسانہ نگار
- پاکستانی جاسوسی ادب مصنفین
- پاکستانی ناول نگار
- پاکستانی نشر کاران
- پاکستانی ٹیلی ویژن مصنفین
- پاکستانی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- لاہور کے مصنفین
- مہاجر شخصیات
- پنجابی شخصیات
- پاکستانی بچوں کے مصنفین